Baaghi TV

کے ایم سی نے سرکاری گاڑیوں اور ایندھن پر عائد کفایت شعاری کی پابندیاں ختم کردی

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے سرکاری گاڑیوں کے استعمال اور ایندھن پر عائد کفایت شعاری کی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کے ایم سی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر سے کارپوریشن کی تمام گاڑیوں کا استعمال معمول کے مطابق بحال ہوجائے گا، جبکہ ایندھن کی بچت کے لیے عائد پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔

فیصلے کے تحت کے ایم سی کی تقریباً 60 فیصد گاڑیوں کو گراؤنڈ رکھنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے، جس کے بعد یہ سرکاری گاڑیاں دوبارہ معمول کے مطابق استعمال کی جاسکیں گی۔

ذرائع کے مطابق رواں سال مارچ میں ایندھن کے بحران کے باعث کے ایم سی کی 60 فیصد گاڑیاں گراؤنڈ کردی گئی تھیں، جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

اب نئی ہدایات کے تحت گاڑیوں اور ایندھن کے استعمال سے متعلق تمام مذکورہ پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ کے ایم سی کے فنانشل ایڈوائزر گلزار علی کے دستخط سے پابندیاں ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

More posts