ترکی کے وسطی علاقے کیسری میں ایک چور نے دکان میں داخل ہونے کے لیے فورک لفٹ استعمال کی اور شیشے کی الماریوں کو توڑ کر سونے کے زیورات چرا لیے۔
مجموعی طور پر چور نے 150 گرام سونا اٹھایا، لیکن فرار کے لیے روایتی گاڑی یا موٹر سائیکل کی بجائے ایک گدھے کو استعمال کیا، جس پر سوار ہو کر وہ تیزی سے فرار ہوا۔
بعد ازاں مقامی پولیس نے 26 سالہ مشتبہ چور کو گرفتار کر لیا۔ ایک ویڈیو میں پولیس اہلکار زمین کھود کر دفن کیے گئے زیورات نکالتے اور انہیں سیاہ بیگ میں رکھتے ہوئے دکھائی دیے۔ ایک اور ویڈیو میں مشتبہ چور کو پولیس کی گاڑی کی جانب لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
چور نے فورک لفٹ اور گدھے کا استعمال کر کے سونے کے زیورات چرا لیے
