Baaghi TV


جے پور میں شادی کی تقریب میں مہمان بن کر چور نے دلہن کا بیگ چرا لیا گیا


بھارت کے شہر جے پور کے علاقے جگت پورہ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک شخص نے مہمان بن کر دلہن کا بیگ چرا لیا۔
رپورٹس کے مطابق نوین کرول کی شادی کی تقریبات جاری تھیں جب رات تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر دولہا اور دلہن اسٹیج پر فوٹو شوٹ میں مصروف تھے۔ اس دوران ایک خوش لباس شخص ہجوم میں شامل ہو کر اسٹیج کے قریب آیا اور چند سیکنڈ میں دلہن کا بیگ اپنے بلیزر میں چھپا کر فرار ہو گیا۔
‎بیگ میں موجود زیورات اور نقدی کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ واقعے کے بعد اہل خانہ نے ایونٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیا، جس سے ملزم کی واضح تصاویر سامنے آئیں۔
‎دولہا کے بھائی نے واقعے کی باقاعدہ پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور حکام ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش میں مصروف ہیں۔

More posts