انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافروں سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، تاہم ڈاکوؤں نے گولیاں چلائیں۔ شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹنے والے مسافروں نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے کر احتجاج کیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا اور شہید اہلکاروں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے ساتھ زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔