Baaghi TV

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سیلون کھول لیا

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بھی سیلون کھول لیا ہے اور انہوں نے یہ سیلون اپنی بہن علشبہ انجم کے ساتھ مل کر آبائی شہر فیصل آباد میں “SJA Salon and Spa” کے نام سے کھولا ہے. سیلون کا افتتاح گزشتہ روز ہوا جس میں ان کے قریبی لوگوں نے شرکت کی. اس موقع پران کے ساتھی ٹک ٹاک اسٹارز ڈاکٹر مدیحہ ، کنول آفتاب اور چوہدری ذوالقرنن خصوصی طور موجود تھے. تقریب کی چند تصاویر جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کر کے لکھا کہ لڑکیاں صرف موج مستیاں چاہتی ہیں۔جنت مرزا اس موقع

پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں. یاد رہے کہ جنت مرزا اس سے قبل اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکی ہیں. رواں برس سید نور کی ہدایتکاری میں‌بننے والی فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی اس میں جنت مرزا پنجابی اداکارہ صائمہ کے مقابل نظر آئیں. اس فلم کے ناقدین کا کہنا ہے کہ جنت مزرا بہت اچھی اداکارہ ثابت نہیں‌ ہوئیں ان کے چہرے کے تاثرات اور ڈائیلاگ ڈلیوری کافی کمزر ہے. رپورٹس یہ بھی ہیں کہ جنت مرزا نے حال ہی میں ایک ڈرامہ سائن کیا ہے اس ڈرامے کے ہدایتکار کون ہیں باقی کاسٹ کیا ہے یہ تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں. جنت مرزا معروف ٹک ٹاکر ہیں انہیں ٹک ٹاک سے مشہوری ملی.

More posts