Baaghi TV

ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد عالمی سطح پر امریکا کی مقبولیت میں کمی

america

عالمی سطح پر کیے گئے تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد دنیا بھر میں امریکا کے بارے میں منفی تاثرات میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی مجموعی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے گئے سروے میں 24 ممالک کے 28 ہزار 333 بالغ افراد سے رائے لی گئی۔ بدھ کو جاری کردہ اس سروے میں بتایا گیا کہ ان میں سے 15 ممالک میں امریکا کے لیے عوامی حمایت میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔سروے میں ٹرمپ کی عالمی پالیسیوں اور قیادت کے حوالے سے بھی منفی رجحانات دیکھنے کو ملے۔ میکسیکو میں سب سے کم اعتماد کا اظہار کیا گیا، جہاں 91 فیصد شہریوں نے کہا کہ انہیں عالمی معاملات میں ٹرمپ کی قیادت پر کوئی اعتماد نہیں۔

اسی طرح کینیڈا اور میکسیکو میں امریکا کو ناپسندیدہ ملک کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے، جبکہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں ان دونوں ممالک میں امریکا کے بارے میں مثبت رائے پائی جاتی تھی۔یورپ میں بھی امریکا کے حوالے سے منفی تاثرات بڑھے ہیں۔ پولینڈ اور سویڈن جیسے ممالک، جو ماضی میں امریکا کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے تھے، اب امریکا کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ سویڈن میں 79 فیصد افراد نے امریکا کے حوالے سے منفی رائے دی۔

سروے میں بتایا گیا کہ زیادہ تر ممالک کے شہریوں نے ٹرمپ کی پالیسیوں سے یوکرین، غزہ، امیگریشن اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم عالمی معاملات پر اختلاف کیا۔عالمی سطح پر 80 فیصد شرکا نے ٹرمپ کو "مغرور” جبکہ صرف 28 فیصد نے انہیں "ایماندار” قرار دیا۔

دوسری جانب اسرائیل میں امریکا کے لیے مثبت رائے کا اظہار کیا گیا، جہاں 83 فیصد افراد نے امریکا کے بارے میں خوشگوار تاثرات دیے۔نائیجیریا، کینیا اور بھارت میں بھی امریکا کی مقبولیت برقرار رہی، جبکہ برازیل میں ٹرمپ کو 34 فیصد عوامی اعتماد حاصل ہوا، جو ان کے پہلے دور کے آغاز میں 14 فیصد سے بڑھ کر آیا ہے۔

سروے کے مطابق ٹرمپ کو دنیا بھر میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی زیادہ حمایت حاصل ہے، جبکہ سیاسی طور پر دائیں بازو کے افراد انہیں زیادہ پسند کرتے ہیں۔

ایس ای سی پی کی نئی تاریخ, 3,609 نئی کمپنیاں رجسٹر

سوشل میڈیا آمدنی پر ٹیکس لازم، یوٹیوبرز اور آن لائن کمائی کرنے والےشامل

خواجہ آصف کی اپنی حکومت پر تنقید، اضافہ ’مالی فحاشی‘ قرار

ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، 11 ماہ میں 34.9 ارب ڈالر پاکستان منتقل

ممبئی میں دنیا کے امیر ترین بھکاری کا انکشاف، 460 کروڑ روپے نقد برآمد

More posts