Baaghi TV

صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے حوالے سے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ کارروائی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ رپورٹ درست نہیں ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ نے نجی سطح پر ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے، لیکن حتمی فیصلہ اس امید پر مؤخر کیا گیا کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے گا۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر ایک بیان میں لکھا کہ "وال اسٹریٹ جرنل کو یہ تک معلوم نہیں کہ میرے ایران کے بارے میں کیا خیالات ہیں.

گزشتہ روز ٹرمپ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ وہ ایران پر حملے کی اجازت دینے سے متعلق تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ "دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، سب مجھ سے یہی سوال کر رہے ہیں، لیکن میں نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔”

ایران کے بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیلی اسپتال تباہ، 50 سے زائد افراد زخمی

اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا کمزوری، دشمن کو طاقت سے جواب دیں گے،آیت اللہ خامنہ ای

More posts