امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو جلد ختم کرنے کے خواہاں ہیں اور اسے 4 سے 6 ہفتوں میں نمٹانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو بتایا کہ وہ اس جنگ کو طویل نہیں کرنا چاہتے اور ان کے خیال میں یہ تنازع اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے چینی صدر کے ساتھ مئی میں بیجنگ میں ہونے والی سمٹ اسی بنیاد پر طے کی ہے کہ اس سے پہلے جنگ ختم ہو جائے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی توجہ بعض اوقات دیگر سیاسی معاملات جیسے وسط مدتی انتخابات اور امیگریشن پالیسی کی طرف بھی منتقل ہو جاتی ہے، اور انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو کہا کہ یہ جنگ ان کی دیگر ترجیحات سے توجہ ہٹا رہی ہے۔
قریبی مشیروں کے مطابق ٹرمپ آئندہ بڑے چیلنجز کی طرف بڑھنے کے لیے بے چین ہیں، جبکہ بعض اتحادیوں کو امید ہے کہ وہ مستقبل میں کیوبا کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ ایران جنگ جلد ختم کرنے کے خواہاں، 4 سے 6 ہفتوں میں خاتمے کا عندیہ
