Baaghi TV

ایران کی بجائے ٹرمپ اپنے ملک کے مظاہروں پر توجہ دے،ایرانی سپریم لیڈر

iran

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ معصوم ایرانیوں سمیت ہزاروں بے گناہوں کا قاتل ہے،ایرانیوں کا قاتل کیسے ایرانی ہمدرد ہوسکتا ہے؟

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ چند عناصر شرپسندی پھیلا رہے ہیں،چند کم عقل ٹرمپ کی باتوں میں اجاتے ہیں،ایران کی بجائے ٹرمپ اپنے ملک کے مظاہروں پر توجہ دے، کل رات تہران اور دیگر مقامات پر لوگوں کے ایک گروپ نے اپنے ہی ملک کی عمارت کو تباہ کیا، اسلامی جمہوریہ کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔اس کے ہاتھ ایک ہزار سے زیادہ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ بارہ روزہ جنگ میں کمانڈروں، سائنسدانوں اور معززین کے علاوہ عام لوگوں کے علاوہ ہمارے ایک ہزار اور کچھ ہم وطن شہید ہوئے۔ اس شخص نے کہا کہ میں نے حکم دیا تھا، میں نے جنگ کے دوران حکم دیا تھا۔ چنانچہ اس نے اعتراف کیا کہ اس کے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ پھر کہتا ہے کہ میں ملت ایران کا حامی ہوں۔ اور مٹھی بھر ناتجربہ کار، لاپرواہ اور نا سمجھ لوگ اس پر یقین کرتے ہیں، اسے قبول کرتے ہیں اور اس کی خواہشات کے مطابق عمل کرتے ہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں، بحیثیت کمانڈر اِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں، جو واحد چیز مجھے روک سکتی ہے وہ میری اپنی اخلاقیات اور میرا اپنا دماغ ہے۔

More posts