امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پر یورپ کو دو واضح آپشن دے دیے ہیں۔
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ چاہیے، جسے انہوں نے ’’برف کا ایک ٹکڑا‘‘ قرار دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یورپ اس مطالبے پر رضامند ہو جاتا ہے تو امریکا خوش ہوگا، لیکن اگر یورپ نے انکار کیا تو یہ بات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو کے لیے امریکا نے جو کچھ کیا ہے، اس کے مقابلے میں گرین لینڈ کا مطالبہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔
ٹرمپ کے بیان نے یورپی ممالک میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ گرین لینڈ سے متعلق امریکی مؤقف ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ٹرمپ نے گرین لینڈ پر یورپ کو دو آپشن دے دیے
