امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بخوبی جانتی ہے کہ موجودہ صورتحال میں کیا کرنا ہے۔
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے اور اب تک ایران میں جو کچھ باقی ہے اسے مکمل طور پر نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا مزید کارروائیاں کرے گا اور آئندہ اہداف میں پل اور پاور پلانٹس بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے ایران کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد فیصلے کرے کیونکہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور وقت کم ہوتا جا رہا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو موجودہ صورتحال میں اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنا ہوگی اور ایسے فیصلے کرنے ہوں گے جو مزید نقصان سے بچا سکیں۔
اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ایران کی نئی قیادت کو ٹرمپ کا سخت پیغام
