Baaghi TV

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں مظاہرین کی مدد کیلئے مداخلت کا عندیہ

trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کی مدد کیلئے مداخلت کا عندیہ دے دیا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت گولیاں چلوا کر پُرامن مظاہرین کو قتل کررہی ہے، سلسلہ نہ رکا تو امریکا مظاہرین کی مدد کیلئے آگے آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پوری طرح تیار ہیں اور کارروائی کیلئے ہر وقت آمادہ ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام اور ٹرمپ کے موقف سے ایران میں احتجاجی مظاہروں کے واقعات کا پس منظر واضح ہو گیا ہے ہم احتجاج کرنے والے تاجروں کے موقف کو تخریبی عناصر سے الگ سمجھتے ہیں اور ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس اندرونی معاملے میں امریکی مداخلت پورے خطے کے امریکی مفاد کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔امریکی عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹرمپ نے ایڈونچر شروع کیا۔اپنے فوجیوں سے ہوشیار رہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک 6 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوچکے ہیں،یران میں تقریباً 36 شہروں میں مظاہرے جاری مظاہرین کے سابق حکمران رضا شاہ پہلوی کے حق میں نعرے، سینکڑوں کا ہجوم رضا پہلوی کی واپسی اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں،مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔ایران میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے چھٹے روز میں داخل ہوگئے، تہران سمیت کئی شہروں میں پُرتشدد احتجاج جاری ہے، لُرستان صوبے میں مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق معاشی بحران کے باعث ایران میں مہنگائی کی شرح 52 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ایران ایک منظم "انفارمیشن وارفیئر” کا سامنا کر رہا ہے جس میں بھارت اور افغانستان کے مبینہ اقدامات داخلی احتجاج کو بین الاقوامی بحران میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چاہ بہار جیسے منصوبوں میں بھارت کی دوستی محض لبادہ ہے، جبکہ پس پردہ ایرانی انفراسٹرکچر میں نقائص پیدا کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان ایران میں امن اور استحکام کا پرزور حامی ہے اور خطے میں عدم استحکام کو مجموعی ترقی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے.

More posts