Baaghi TV


مشرق وسطیٰ کشیدگی، ٹرمپ نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا


مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا طے شدہ دورہ چین ملتوی کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے متعلق صورتحال کے پیش نظر وہ امریکا میں ہی رہنا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کی موجودگی یہیں ضروری ہے۔
‎انہوں نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا شیڈول تبدیل کیا جا رہا ہے اور چین کو اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔
‎خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ کا دورہ چین 31 مارچ سے 2 اپریل تک طے تھا، تاہم موجودہ حالات کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا ہے۔
‎دوسری جانب ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں خطے کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق فیصلے بھی شامل ہیں۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کی ذمہ داری ان ممالک کو دی جانی چاہیے جو اس راستے کو استعمال کرتے ہیں، تاکہ وہ خود اس حوالے سے فعال کردار ادا کریں۔

More posts