Baaghi TV


ٹرمپ نے علی لاریجانی کی دھمکیاں مسترد کردیں، ایران کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

usa


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ علی لاریجانی پہلے ہی شکست کھا چکے ہیں اور امریکا اس جنگ میں ایک ایسی تاریخی کامیابی حاصل کر رہا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
‎امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی فوج، بحریہ اور قیادت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کے مطابق ایران کی عسکری طاقت کا بڑا حصہ ختم ہو چکا ہے۔
‎واضح رہے کہ علی لاریجانی نے اس سے قبل امریکا کو خبردار کرتے ہوئے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

More posts