Baaghi TV

ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی

trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچول کی جانب سے پروگریسیو امیدوار ظہران ممدانی کی نیو یارک کے میئر کے لیے حمایت کو ’شاکنگ‘ قرار دیتے ہوئے اسے شہر کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ گورنر ہوچول نے ’’لٹل کمیونسٹ‘‘ ظہران ممدانی کی حمایت کی ہے، جو نیو یارک کے لیے بہت خراب پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اس معاملے پر قریب سے نظر رکھے گا اور وفاقی فنڈز بھیجنے کے حوالے سے احتیاط برتی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گورنر کیتھی ہوچول، جو دوسری بار گورنری کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں، نے اتوار کو ظہران ممدانی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے نیو یارک ٹائمز میں اپنے مضمون میں ممدانی کے سستی رہائش کے منصوبے کی تعریف کی، تاہم کہا کہ وہ ان کے تمام نظریات سے متفق نہیں۔ادھر سابق گورنر اینڈریو کووومو بھی میئر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں، لیکن تازہ پولز میں ممدانی ان سے آگے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایریک ایڈمز کو ایک عہدے کی پیشکش کی تاکہ وہ انتخابی دوڑ سے الگ ہو جائیں، تاہم ایڈمز نے تاحال انکار کیا ہے۔گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں یقین ہے ممدانی میئر منتخب ہو جائیں گے اور اسے انہوں نے ’’بغاوت‘‘ سے تشبیہ دی تھی۔

دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

More posts