امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے سے متعلق فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو اس تنازع کے حل کے حوالے سے اپنی رائے دینے کا مکمل موقع دیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ معاملہ مشترکہ نوعیت کا ہے اور اس پر دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطہ اور مشاورت جاری ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ مناسب وقت آنے پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور اس دوران تمام اہم عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔
دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس وقت سعودی عرب سے پروازیں جاری ہیں اور امریکی شہری اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک چھوڑ سکتے ہیں۔
ایران جنگ کے خاتمے کا فیصلہ نیتن یاہو سے مشاورت کے بعد ہوگا، ٹرمپ
