Baaghi TV

مزید وقت ملے تو آبنائے ہرمز کا راستہ کھول سکتے ہیں: ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کو مزید وقت ملے تو وہ آبنائے ہرمز کو کھول سکتا ہے اور وہاں سے تیل حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ تھوڑا زیادہ وقت لے کر امریکہ اس اہم آبی گزرگاہ کو آسانی سے کھول سکتا ہے، تیل حاصل کر سکتا ہے اور اس سے بڑی دولت پیدا کی جا سکتی ہے۔
‎انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام دنیا کے لیے ایک بڑا معاشی فائدہ ثابت ہو سکتا ہے، تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ امریکہ کس طرح آبنائے ہرمز پر موجود کنٹرول کو ختم کرے گا۔
‎ٹرمپ کے بیان میں یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کس مخصوص تیل کے ذخائر یا وسائل کا حوالہ دے رہے ہیں۔
‎یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور آبنائے ہرمز عالمی توانائی سپلائی کے لیے ایک انتہائی اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔
‎ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی مداخلت عالمی منڈیوں اور تیل کی فراہمی پر بڑے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

More posts