Baaghi TV


ٹرمپ کا جی سیون اجلاس میں دعویٰ، ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے

usa


امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ایک ورچوئل اجلاس میں ایران سے جاری جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔
اجلاس میں شریک تین عہدیداروں نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے جی سیون رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران میں اس وقت کوئی ایسا اعلیٰ عہدیدار باقی نہیں رہا جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر سکے۔
‎عہدیداروں کے مطابق ٹرمپ نے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور تجارتی جہازوں کو دوبارہ اپنے آپریشنز شروع کر دینے چاہئیں۔
‎صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ کارروائیوں کو مکمل کرنا ضروری ہے تاکہ آئندہ پانچ سال کے اندر ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ کی نوبت نہ آئے۔ تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کے حوالے سے اپنے مقاصد یا کسی واضح ٹائم لائن کے بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی۔
‎امریکی میڈیا کے مطابق جی سیون کے دیگر رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو جلد ختم کیا جائے اور آبنائے ہرمز کو جلد از جلد محفوظ بنایا جائے تاکہ عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔

More posts