Baaghi TV


ٹرمپ کی ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ منگل کا دن ایران میں ’پاور پلانٹ ڈے‘ اور ’برج ڈے‘ ہوگا، جس کے تحت اہم تنصیبات بیک وقت حملوں کی زد میں آ سکتی ہیں۔
‎انہوں نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولا جائے، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
‎ٹرمپ کے اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس بیان کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
‎ماہرین کے مطابق توانائی کے مراکز اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی معیشت پر بھی گہرے اثرات ڈال سکتی ہیں۔
‎یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بیانات اور جوابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

More posts