امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور اقتصادی مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔
بلومبرگ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے کہا کہ "مشرقِ وسطیٰ تبدیلی کے دہانے پر ہے” اور موجودہ حالات میں خطے کی حفاظت اور ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ جنگ خطے کو ایٹمی خطرے سے آزاد کر سکتی ہے اور اس کے بعد خطے میں نئی اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ٹرمپ کے اس بیان کو عالمی تجزیہ کار مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے اس معاملے پر ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ کئی ممالک پہلے اس معاہدے میں شامل ہو چکے ہیں، امریکہ کی سعودی عرب کو معاہدے میں شامل کرنے کی کوشش کافی عرصے سے جاری ہے
