امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جلد معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایران میں بڑے پیمانے پر تباہی اور تیل پر قبضے پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاملات حل نہ ہوئے تو ایران بھر میں پلوں اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، اور دنیا ایسی صورتحال دیکھ سکتی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پیر تک کوئی معاہدہ طے پا جائے، کیونکہ ایران کے کچھ عہدیدار بات چیت میں مصروف ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق موجودہ ایرانی مذاکرات کاروں کو محدود وقت کے لیے مہلت دی گئی ہے۔
ٹرمپ نے ایک متنازع بیان میں یہ بھی کہا کہ امریکا نے رواں سال ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے کردوں کے ذریعے اسلحہ بھیجا تھا، تاہم ان کے بقول یہ ہتھیار ممکنہ طور پر کردوں نے خود رکھ لیے۔
معاہدہ نہ ہوا تو بہت بڑی تباہی منتظر: ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
