Baaghi TV

ووٹنگ نتائج کو روکنے پرٹرمپ کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

ووٹنگ نتائج کو روکنے پرٹرمپ کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ووٹنگ نتائج کو روکنے پرسپریم کورٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انتخابی نتائج کا عمل اچانک رک گیا یہ دھوکہ ہے،انتخابات ہماری قوم کے لئے ایک بڑا فراڈ ہے،تمام تر تحفظات کے باوجود ہم الیکشن جیت چکے ہیں،

میٍڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ‌ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے پر امریکی عوام کا مشکورہوں ،ہم کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،فلوریڈا اور ٹیکساس میں کامیاب ہوگئے ہیں،ہم جارجیا اور نارتھ کیرولینا میں جیت کے قریب ہیں بڑی کامیابی پر جلد بیان دوں گا،

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیکساس میں ہم نے 70 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے مشی گن میں بھی ہم بہت آگے ہیں ،کئی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے،انتخابات کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں،شاندار حمایت پر امریکی عوام کا شکریہ،اوہائیو سے مجھے محبت ہے اور وہاں بھی کامیابی حاصل کی، ووٹنگ نتائج کو روکنے پرسپریم کورٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں انتخابی نتائج کا عمل اچانک رک گیا یہ دھوکہ ہے،انتخابات ہماری قوم کے لئے ایک بڑا فراڈ ہے،تمام تر تحفظات کے باوجود ہم الیکشن جیت چکے ہیں، ہم انتخابات میں جیت کے قریب ہیں،

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

More posts