ترکی نے غیرقانونی طور پر مقیم مزید 18 افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ افراد رہائشی دستاویزات نہ رکھنے کی وجہ سے ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کیے گئے۔
پاکستان، ایران، امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں غیر قانونی افغان باشندوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سال ترکی نے 42 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا سمیت دیگر ممالک نے افغان شہریوں پر ویزے اور رہائشی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
ترکی میں غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری، مزید 18 افراد ڈی پورٹ
