Baaghi TV

ٹوئنکل کھنہ نے اپنے والد راجیش کھنہ کی 10 ویں برسی پر کیا انہیں یاد

بالی وڈ کے پہلے سپر سٹار کا خطاب پانے والے راجیش کھنہ کی دسویں برسی کے موقع پر ان کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے انہیں کیا یاد اور سوشل میڈیا پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنے والد کو پکڑ کر کھڑی ہیں . ٹوئنکل کھنہ نے لکھا کہ آپ ابھی بھی ہمارے پاس ہیں اور ہمارے دلوں میں زندہ ہیں. جیسے ہی ٹوئنل کھنہ نےاپنے والد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تو جہاں ان کے مداحوں نے ڈھیروں ڈھیر کمنٹس کئے وہیں بالی وڈ سٹار بوبی دیول، طاہرہ کشیپ، اتھیا شیٹی، منیش ملہوترا، اور رتیش دیشمکھ نے کمنٹس سیکشن میں افسردہ ایموجیز بنائے.

یاد رہے کہ راجیش کھنہ نے 1966 میں فلم آخری رات سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ یہ فلم آسکر کے لیے ہندوستان کی پہلی باضابطہ انٹری بنی۔ اس کے بعد سپر اسٹار راجیش کھنہ نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جس میں‌آرادھنا، کٹی پتنگ، آنند، امر پریم، چھوٹی بہو، گڈی، ہاتھی میرے ساتھی، سیتا پور کی گیتا، نمک حرام کے نام قابل زکر ہیں نہایت ہی کم عرصے میںانہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. راجیش کھنہ وہ آرٹسٹ تھے جن کے نقاد بھی ان کے کام کو سراہتے تھے اور وہ ان کی اداکاری کا کوئی ایسا پہلو نہیں ڈھونڈ پاتے تھے جس پر تنقید کر سکیں. انہیں بالی وڈ کے پہلے سپر سٹار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ان کا انتقال جولائی 2012 کو ممبئی میں واقع اپنے بنگلے میں کینسر سے لڑتے لڑتے ہوا.

More posts