Baaghi TV

ٹوئٹر میں کمپنیوں سے منسلک اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا گیا

Twitter

ٹوئٹر میں کمپنیوں سے منسلک اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا گیا

ٹوئٹر کی جانب سے کمپنیوں اور اداروں کے لیے ایک نیا فیچر ویری فکیشن فار آرگنائزیشنز متعارف کرا دیا گیا ہے جبکہ ٹوئٹر کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا کہ اس نئے فیچر سے اداروں کو خود سے منسلک یا ملحق اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرانے میں مدد ملے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر کمپنیوں کو اپنے سے منسلک اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرنے کا مکمل اختیار فراہم کرے گا۔


کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر انحصار کرنے کی بجائے اب ادارے اس فیچر کے ذریعے اپنے منسلک اکاؤنٹس کو خود ویری فائی کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں ایسے منسلک اکاؤنٹس کی پروفائل پر ایک بیج ہوگا جس میں ادارے کا لوگو بنا ہو گا۔ جبکہ اس حوالے سے کمپنیوں، حکومتی اور دیگر اداروں کو ایک ویب سائٹ پر جاکر ویٹ لسٹ پر کلک کرنا ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے اس ویٹ لسٹ کی بنیاد پر ای میل کے ذریعے ان اداروں کو فیچر کا حصہ بننے کے بارے میں بتایا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
تاہم دوسری جانب ٹوئیٹر صارفین کا کہنا ہے کہ ٹوئیٹر یہ ویریفیکیشن سسٹم پیڈا ختم کرنا چاہئے کیونکہ ایسا کرنا تو کویہ خدمت نہیں بلکہ صارفین کے ساتھ یہ ظلم ہے لہذا ایلون مسک کو چاہئے کہ ٹوئیٹر پر ویریفیکیشن کو فری کردینا چاہئے.

More posts