برطانیہ میں نیوکلیئر آبدوزوں کے اہم اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں لیا جن کی عمریں 34 اور 31 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، جبکہ ایک گرفتار شخص کے ایرانی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
رائل نیوی نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔
یہ اڈہ اسکاٹ لینڈ کے مغربی ساحل پر واقع ہے اور برطانیہ کے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوزوں کے بیڑے کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے، جہاں ٹرائیڈنٹ میزائلوں سے لیس آبدوزیں تعینات ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کو سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ لیا جا رہا ہے اور مزید تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
برطانوی نیوکلیئر آبدوز بیس میں گھسنے کی کوشش، دو افراد گرفتار
