خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلطنت عمان کے صوبے صحار میں دو ڈرون گرنے کے واقعات میں دو غیر ملکی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق ایک ڈرون عوہی کے صنعتی علاقے میں گرا جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق دوسرا ڈرون صحار کے ایک میدانی علاقے میں گرا تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
عمان کے صوبے صحار میں دو ڈرون گرنے سے دو غیر ملکی ہلاک
