Baaghi TV


امریکہ میں ہیلتھ کیئر فراڈ کیس: دو پاکستانی شہریوں پر فرد جرم عائد


امریکہ کے محکمہ انصاف نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ہیلتھ کیئر سکیم میں ایک کروڑ ڈالر کے مبینہ فراڈ میں دو پاکستانی شہریوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق 31 سالہ برہان مرزا اور 48 سالہ کاشف اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے متعدد ساتھیوں کے ساتھ مل کر طبی خدمات اور آلات کے جعلی کلیمز داخل کیے جو کبھی فراہم نہیں کیے گئے۔ یہ سکیم 2023 اور 2024 کے دوران چلائی گئی، جس میں نامزد مالکان کی لیبارٹریاں اور طبی آلات فراہم کرنے والے بھی شامل تھے۔
‎بیان میں مزید کہا گیا کہ تین دیگر ملزمان پہلے ہی جرم قبول کر چکے ہیں۔ ان میں 57 سالہ میر اکبر خان، 47 سالہ فصیح الرحمان سید، اور 43 سالہ نوید رشید شامل ہیں، جو سزا سنائے جانے کے منتظر ہیں۔

More posts