متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے آج 9 بیلسٹک میزائل کامیابی سے تباہ کر دیے۔
وزارت دفاع کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم نے 112 ڈرونز کی نشاندہی کی جن میں سے 109 کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ تین ڈرون مختلف مقامات پر گرے تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک یو اے ای پر مجموعی طور پر 205 بیلسٹک میزائل داغے گئے جن میں سے 190 کو فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
وزارت دفاع کے مطابق 13 بیلسٹک میزائل سمندر میں گرے جبکہ 2 میزائل یو اے ای کی حدود میں گرے۔ اسی طرح 1184 ایرانی ڈرونز میں سے 1110 ڈرونز کو بھی فضاء میں تباہ کیا جا چکا ہے۔
حکام نے بتایا کہ 8 کروز میزائل بھی تباہ کیے گئے ہیں اور یو اے ای کا دفاعی نظام کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے 9 بیلسٹک میزائل اور درجنوں ڈرونز تباہ کردیے
