Baaghi TV


یو اے ای میں گمراہ کن ڈیجیٹل مواد پھیلانے پر 25 افراد گرفتار، 17 بھارتی شہری شامل


متحدہ عرب امارات میں حکام نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں 25 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں 17 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جعلی معلومات اور مصنوعی مواد پھیلانے میں ملوث تھے اور وہ تین مختلف گروہوں کی صورت میں سرگرم تھے۔
‎تحقیقات کے مطابق ایک گروہ میزائل حملوں اور فضائی دفاع سے متعلق ویڈیوز کو غلط انداز میں پیش کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلاتا رہا۔ دوسرے گروہ نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی جعلی ویڈیوز اور واقعات کو یو اے ای سے منسوب کیا۔
‎تیسرا گروہ مخالف ریاست کی قیادت اور فوجی کارروائیوں کی تعریف میں پروپیگنڈا مواد شیئر کرنے میں ملوث بتایا گیا ہے۔
‎حکام نے ملزمان کو قومی دفاعی اقدامات کو نقصان پہنچانے اور ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزامات کے تحت ٹرائل کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں حراست میں رکھا گیا ہے۔
‎اٹارنی جنرل کے مطابق گمراہ کن معلومات پھیلانا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا سنگین جرم ہے اور ریاست کے استحکام کو متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

More posts