Baaghi TV

24 گھنٹوں میں 9 بیلسٹک اور ایک کروز میزائل تباہ: امارات


متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 بیلسٹک اور ایک کروز میزائل کو کامیابی سے تباہ کیا گیا، جبکہ ایران کی جانب سے داغے گئے 50 ڈرونز کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 507 بیلسٹک میزائل، 24 کروز میزائل اور 2,191 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے، جو خطے میں جاری کشیدگی کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔
‎وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں 2 اماراتی فوجی اور ایک مراکشی شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ مجموعی طور پر 10 افراد شہید اور 217 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 4 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
‎حکام کے مطابق دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیشتر حملوں کو ناکام بنایا اور اہم تنصیبات کو بڑے نقصان سے بچایا۔
‎یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خلیجی خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے جواب میں دفاعی اقدامات بھی تیز کر دیے گئے ہیں۔
‎ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال خطے میں ایک بڑے تصادم کی طرف اشارہ کر رہی ہے، جس کے عالمی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

More posts