Baaghi TV

متحدہ عرب امارات میں بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے چائلڈ ڈیجیٹل سیفٹی لا نافذ

‎متحدہ عرب امارات میں بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کو محفوظ بنانے کے لیے نیا قانون، چائلڈ ڈیجیٹل سیفٹی لا، نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت 13 سال سے کم عمر بچوں کے ذاتی ڈیٹا کو والدین کی واضح، تحریری اور قابل تصدیق اجازت کے بغیر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
‎سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو والدین کی اجازت کسی بھی وقت واپس لینے کا آسان طریقہ فراہم کرنا ہوگا۔ قانون میں بچوں کے ڈیٹا کو کمرشل مقاصد یا ٹارگٹڈ اشتہارات کے لیے استعمال کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
‎اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے آن لائن کمرشل گیمز، جوا اور بیٹنگ پلیٹ فارمز تک رسائی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
‎نئے قانون کے تحت والدین اور سرپرستوں پر بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی اور کنٹرول کی قانونی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ والدین یا سرپرست اگر حفاظتی اقدامات میں ناکام رہیں تو ایک ملین درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

More posts