Baaghi TV

ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی و خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے،وزیراعظم

pm uae

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن کے موقع پر اس ملک کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ "ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی اور خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے جو عزت مآب شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانشمندی اور فہم و فراست کی بدولت ممکن ہوا۔”

وزیراعظم نے مزید کہا کہ "جدت کے اس وژن کو میرے بھائیوں، عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے۔”انہوں نے یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ "پاکستان ہمیشہ سے متحدہ عرب امارات کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے۔” وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں ایک باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

آخر میں وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کو سراہتے ہوئے کہا، "پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد!”

متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

،پاکستان کو اپنے اماراتی بھائیوں کی زبردست ترقی پر فخر ہے

More posts