Baaghi TV


امارات: کلاؤڈ سیڈنگ سے پانی کی قلت پر قابو

‎متحدہ عرب امارات نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مصنوعی بارشوں کے ذریعے پانی کی قلت پر قابو پانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ماحول دوست تحقیق کے بعد جدید کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
‎نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے تحت مصنوعی بارش سے متعلق تحقیقی منصوبوں کے لیے 15 لاکھ ڈالر تک کے گرانٹس جاری کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا، جرمنی اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سائنسدان اس تحقیق میں حصہ لیں گے، جبکہ تین سائنسدانوں کا انتخاب اماراتی ادارے کے تحت کیا گیا ہے۔
‎یہ انتخاب 48 ممالک سے موصول ہونے والی 140 تحقیقی تجاویز میں سے کیا گیا۔ ہر منتخب سائنسدان کو زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ ڈالر تک کی گرانٹ دی جائے گی، جو تین سال کے دوران مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔ ایک سائنسدان کو ایک سال میں زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر مل سکیں گے۔

More posts