متحدہ عرب امارات کے صدر، اعلیٰ حضرت شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکہ کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرتے ہوئے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبدالله بن زاید النہیان نے کیا۔
شیخ عبدالله بن زاید نے کہا کہ یو اے ای کا یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے 20 نکاتی امن منصوبے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی قیادت اور عالمی امن کے لیے ان کے عزم پر یو اے ای کے اعتماد کو بھی دہراتے ہوئے تاریخی ابراہیم معاہدوں کی مثال دی۔
شیخ عبدالله بن زاید نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بورڈ آف پیس کے مشن میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، اور عالمی سطح پر تعاون، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالے گا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید امریکہ کے بورڈ آف پیس میں شامل
