متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے 6 بیلسٹک میزائل اور 21 ڈرونز کو ناکام بنا دیا۔
وزارت دفاع کے مطابق اماراتی فضائی دفاع اب تک مجموعی طور پر 304 میزائل اور 1627 ڈرونز کو روک چکا ہے جو مختلف حملوں کے دوران فائر کیے گئے تھے۔
حکام کے مطابق ان حملوں میں 2 اماراتی فوجی اور 5 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں جبکہ مختلف حملوں میں 145 افراد زخمی ہوئے جن کا تعلق مختلف ممالک سے بتایا جاتا ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام مسلسل متحرک ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔
یو اے ای کا ایرانی 6 بیلسٹک میزائل اور 21 ڈرونز ناکام بنانے کا دعویٰ
