Baaghi TV

متحدہ عرب امارات نے ایرانی شہریوں کیلئے قوانین سخت کر دیے

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایرانی شہریوں کے حوالے سے امیگریشن قوانین مزید سخت کر دیے ہیں، جس کے تحت اب ایرانی شہریوں کو ملک میں داخلے اور حتیٰ کہ عبوری (ٹرانزٹ) سفر کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

اماراتی حکام نے امریکی اخبار دی وال سٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے اس پالیسی کی تصدیق کی۔ حکام کے مطابق نئی ہدایات کے تحت ایرانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر خلیجی ریاست میں داخلے اور ٹرانزٹ دونوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے میں جاری کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تفصیلات یا مدت کے بارے میں واضح اعلان نہیں کیا گیا۔ماہرین کے مطابق اس اقدام سے ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان سفری و تجارتی سرگرمیوں پر اثر پڑ سکتا ہے، جبکہ ہزاروں ایرانی شہری جو امارات کے ذریعے دیگر ممالک کا سفر کرتے تھے، انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

More posts