Baaghi TV

برطانیہ ایران کے میزائل روکنے کی مکمل صلاحیت نہیں رکھتا، فوجی ماہر


ایک فوجی تجزیہ کار نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران برطانیہ کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کرے تو برطانیہ کے پاس اسے روکنے کی مکمل صلاحیت موجود نہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاعی ماہر شان بیل نے کہا کہ برطانیہ کا موجودہ دفاعی نظام طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف محدود صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث ایسے خطرات سے نمٹنا مشکل ہو سکتا ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ برطانیہ اپنی دفاعی حکمت عملی میں بڑی حد تک اتحادیوں، خصوصاً امریکا، پر انحصار کرتا ہے اور مشترکہ دفاعی نظام کے ذریعے ہی ایسے خطرات کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔
‎ماہر کے مطابق حالیہ واقعہ، جس میں ایران نے بحرِ ہند میں واقع مشترکہ امریکی و برطانوی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، ایک اہم اور تشویشناک پیش رفت ہے۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کشیدگی ایک وسیع تر تنازع کی طرف بڑھ رہی ہے، اور اگر ایران کی میزائل صلاحیت مزید ترقی کرتی ہے تو یورپی ممالک کے لیے بھی خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

More posts