برطانیہ میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے غیر ملکی افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور ایسے افراد کے داخلے پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ایسے افراد کے ویزے بھی منسوخ کیے جا سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق وہ غیر ملکی افراد بھی برطانیہ آنے کے اہل نہیں ہوں گے جنہیں 12 ماہ کی معطل سزا سنائی گئی ہو۔
برطانیہ کی وزیر داخلہ شابانہ محمود کا کہنا ہے کہ برطانیہ آنا کسی کا حق نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے اور جو لوگ برطانوی عوام کے لیے خطرہ بنیں گے انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اب تک تقریباً 60 ہزار غیر قانونی تارکین وطن اور مجرموں کو ملک بدر کر چکی ہے جبکہ نئے امیگریشن قوانین 26 مارچ سے نافذ کیے جائیں گے۔
برطانیہ میں غیر ملکی مجرموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، نئے امیگریشن قوانین کا اعلان
