Baaghi TV


بحیرہ عرب میں برطانوی جوہری آبدوز کی تعیناتی کا دعویٰ


برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی جوہری آبدوز نے بحیرہ عرب میں پوزیشن سنبھال لی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کے تناظر میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ آبدوز ٹوماہاک کروز میزائلوں سے لیس ہے، جو طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
‎ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی تعیناتی خطے میں جاری صورتحال کے پیش نظر اسٹریٹجک اہمیت رکھتی ہے اور اس سے سیکیورٹی ماحول مزید حساس ہو سکتا ہے۔
‎حکام کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم اس پیش رفت کو عالمی سطح پر قریب سے دیکھا جا رہا ہے۔

More posts