Baaghi TV


اقوام متحدہ کے سربراہ کا اسرائیل اور حزب اللہ سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

united nation

‎اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور حزب اللہ سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مسلح گروہوں کے بجائے مضبوط ریاستی نظام کا وقت ہے۔
‎بیروت کے دورے کے آغاز پر صدارتی محل میں گفتگو کرتے ہوئے گوتریس نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی ضروری ہے تاکہ لبنان میں استحکام قائم ہو سکے۔
‎انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور اسرائیل دونوں کو جنگ بند کر کے لبنان کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر کام کرنے کا موقع دینا چاہیے جہاں طاقت کے استعمال کا اختیار صرف ریاستی اداروں کے پاس ہو۔
‎انتونیو گوتریس نے ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب مسلح گروہوں کا دور ختم ہونا چاہیے اور مضبوط ریاستی اداروں کے قیام کا وقت آ گیا ہے۔
‎انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے۔

More posts