Baaghi TV

ارمیلا ماٹونڈکر کا بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا میں شامل ہو نے کا اعلان

معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا میں شامل ہو نے کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاری سے سیاست میں قدم رکھنے والی ارمیلا نے 2019 میں کانگریس پارٹی کی جانب سے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لیا تھا اور پانچ ماہ بعد انھوں نے کانگریس سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

ان کی کانگریس پارٹی چھوڑنے اور شیو سینا جوائن کرنے کے حوالے سے پیش رفت اس وقت ہوئی جب انہوں نے ایک برس قبل پارٹی کی بنیادی رکنیت ترک کردی تھی اور اسکی وجہ معمولی باتوں پر سیاست بتائی تھی۔

یاد رہے کہ انھوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت لوک سبھا الیکشن سے صرف دو ماہ قبل یعنی مارچ 2019 میں اخیتار کی تھی اور شمالی ممبئی کی نشست سے انھوں نے یہ الیکشن لڑا لیکن اس انتخاب میں وہ یہ سیٹ ہار گئیں اور یوں انھوں نے 2019 کے اواخر میں پارٹی چھوڑ دی تھی۔

تاہم اب وہ شیو سینا میں شامل ہو رہی ہیں جو ریاست مہاراشٹر کی حکمران جماعت ہے جہاں کا ممبئی شہر واقع اور ریاستی صدر مقام ہے۔

More posts