ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن میدان جنگ سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے ابتدائی حملوں کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ جس بحری بیڑے کو امریکی اتحادیوں کے دفاع کے لیے تعینات کیا گیا تھا وہ خود اپنا دفاع بھی نہیں کر سکا۔
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے مزید کہا کہ امریکا کے اتحادیوں کو اپنی سلامتی کو ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیانات پر قربان نہیں کرنا چاہیے۔
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کا دعویٰ، امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن میدان چھوڑ گیا
