Baaghi TV


امریکا اور اسرائیل فیس سیونگ چاہتے ہیں، دنیا کو پاکستان پر اعتماد ہے، جنرل (ر) عبدالقیوم


پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال میں پوری دنیا کو پاکستان پر اعتماد ہے اور ملک کا کردار نمایاں ہو کر سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی خواہش تھی کہ ایران کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے، تاہم ایران نے بھرپور مزاحمت کی اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس صورتحال میں اپنے مفادات کے تحت کردار ادا کیا اور ایران میں اس کی دلچسپی کا ایک مقصد چین کو بھی ہدف بنانا تھا۔
‎جنرل (ر) عبدالقیوم کے مطابق اب امریکا اور اسرائیل اپنی پوزیشن کو سنبھالنے کیلئے فیس سیونگ کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ متوازن تعلقات ہیں جو اسے ایک اہم سفارتی حیثیت دیتے ہیں۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے اور عالمی سطح پر اس کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ایک اہم قوت ہے جبکہ بھارت اس وقت سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔

More posts