Baaghi TV

امریکی کمیشن کی آر ایس ایس ،را پر پابندی کی سفارش

امریکا نے پہلی بار بھارتی انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس اور خفیہ ایجنسی را پر پابندیاں لگانے کی سفارش کردی۔

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن (USCIRF) نے بھارت میں انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مربی تنظیم آر ایس ایس (RSS) اور خفیہ ایجنسی ‘را’ (RAW) پر ٹارگٹڈ پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ کمیشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارت کو ‘خاص تشویش والے ممالک’ (CPC) کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد، امتیازی قوانین اور ریاستی سطح پر پشت پناہی میں اضافہ ہوا ہے، جس میں آر ایس ایس کا نظریہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی معتبر امریکی ادارے نے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے خلاف براہِ راست پابندیوں کی بات کی ہے، جو بین الاقوامی سطح پر بھارت کے لیے بڑی سفارتی سبکی کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر امریکی محکمہ خارجہ ان سفارشات پر عمل درآمد کرتا ہے، تو متعلقہ اداروں اور افراد کے اثاثے منجمد اور ان کے سفر پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

More posts