امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے افزودہ یورینیم کو قبضے میں لینے کے لیے اسپیشل فورسز بھیجنے کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس تقریباً 450 کلوگرام یورینیم موجود ہے جو 60 فیصد تک افزودہ کیا جا چکا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اس مواد کو حاصل کرنا چاہے تو اسے ایرانی سرزمین کے اندر کارروائی کرنا پڑ سکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکا اور اسرائیل اس مقصد کے لیے مشترکہ آپریشن کریں گے یا نہیں۔
امریکی ذرائع کے مطابق اس طرح کی کسی ممکنہ کارروائی پر اس وقت غور کیا جا رہا ہے جب ایران کی جانب سے خطرہ کم ہونے کی صورت میں ایسے مشن کو انجام دینا ممکن ہو۔
امریکا کا ایرانی افزودہ یورینیم قبضے میں لینے کیلئے اسپیشل فورسز بھیجنے پر غور
