Baaghi TV

امریکی F-35 لڑاکا طیاہ ایرانی حملے کی زد میں ،ہنگامی لینڈنگ

ایرانی حملے کی زد میں آ کر امریکی فضائیہ کا جدید اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ ایف-35 ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا۔طیارے کوقریبی امریکی فضائی اڈے پر اتارا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پانچویں نسل کا یہ جدید طیارہ ایران کے اوپر جنگی مشن پر تھا جب اسے تکنیکی اور ممکنہ حملے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔کیپٹن ہاکنز کے مطابق “طیارہ محفوظ طریقے سے اتر گیا ہے اور پائلٹ مکمل طور پر ہوش میں ہے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔”

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پہلا موقع ہو سکتا ہے کہ ایران نے براہِ راست کسی امریکی طیارے کو نشانہ بنایا ہو، جس سے خطے میں جاری جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں اس تنازع میں ایف-35 جیسے جدید ترین لڑاکا طیارے استعمال کر رہے ہیں، جن کی قیمت 100 ملین ڈالر سے زائد ہوتی ہے۔دوسری جانب امریکی حکام بدستور اپنی فوجی مہم کو کامیاب قرار دے رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکہ “فیصلہ کن برتری” حاصل کر چکا ہے اور ایران کے فضائی دفاعی نظام کو “بڑی حد تک تباہ” کر دیا گیا ہے۔

More posts