Baaghi TV


ایران سے یورینیم قبضے میں لینے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

donald trump


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا فی الحال ایران سے یورینیم قبضے میں لینے کے لیے کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کر سکتا ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی راستوں کی حفاظت امریکا کے لیے اہم ہے اور اگر حالات کا تقاضا ہوا تو اس حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے۔
‎ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں روسی صدر ایران کی کسی حد تک مدد کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
‎صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا خطے میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے اور مستقبل کے فیصلے حالات کے مطابق کیے جائیں گے۔

More posts