Baaghi TV

‎امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے، نمائندگان کی ملاقات پاکستان میں ہو سکتی ہے: جرمن وزیر خارجہ

usa

‎جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈے فول نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تیاری جاری ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نمائندوں کی ملاقات جلد متوقع ہے اور بظاہر اس اہم ملاقات کے لیے پاکستان کو ممکنہ مقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
‎جرمن وزیر خارجہ کے مطابق سفارتی سطح پر پیش رفت جاری ہے اور دونوں جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
‎یہ پیش رفت خطے میں جاری تناؤ کے دوران اہم سمجھی جا رہی ہے اور اگر یہ ملاقات پاکستان میں ہوتی ہے تو یہ ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دی جا سکتی ہے۔

More posts