Baaghi TV

امریکہ و اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیب نطنز پرحملہ

US-Israeli strikes hit Iranian nuclear site, state media says

امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے، ایران کی جوہری تنصیب نطنز کو نشانہ بنایا گیا

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نے آج صبح ایران کی اہم جوہری تنصیب نطنز پر مشترکہ فضائی حملہ کیا۔رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد فوری تحقیقات کی گئیں تاہم کسی قسم کے تابکار مواد کے اخراج کی تصدیق نہیں ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نطنز کے قریبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو کسی خطرے کا سامنا نہیں ہے۔یہ تنصیب ایران کے سب سے بڑے یورینیم افزودگی مراکز میں شمار ہوتی ہے اور ماضی میں بھی متعدد بار حملوں کا نشانہ بن چکی ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر میں اس کمپلیکس کو پہنچنے والے نقصان کے شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں امریکہ کا ایک بنیادی مقصد ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔واضح رہے کہ نطنز کی یہی تنصیب گزشتہ سال جون میں امریکی آپریشن آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران بھی نشانہ بنی تھی، جس کے نتیجے میں اس کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا۔

More posts